رمضان سہولت بازار میں تما م اشیاء یقینی بنائی جائے ،خالد گورائیہ

رمضان سہولت بازار میں تما م اشیاء یقینی بنائی جائے ،خالد گورائیہ

میانوالی (نامہ نگار ،ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ کی زیر صدارت ماڈل بازار میں لگا ئے جانیوالے رمضان سہولت بازار میں اشیاء خوردونوش کی دستیا بی یقینی بنانے اور قیمتوں کا جائزہ اجلاس۔

 ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔اجلاس میں اے ڈی سی جی سلمان احمد لو ن، اسسٹنٹ ڈائر یکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر مطیع الاسلا م، منیجر ماڈل بازار ندیم انجم، ڈی او انڈسٹری رضوان اکرم ڈار، دی ایف سی شہباز محمود سپرا، ڈی ڈی لوکل گورنمنٹ حبیب اللہ خان اور اسسٹنٹ ڈائر یکٹر ایگریکلچر مارکیٹنگ منیر احمد نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ رمضان سہولت بازاروزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا رمضان المبارک کے دوران غریب عوام کو اشیاء خوردونوش کی ارزاں نرخوں پر فراہمی کیلئے انقلا بی اقدام ہے ۔انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ رمضان سہولت بازار میں تما م اشیاء ضروریہ کی وافر مقدار میں دستیا بی کو یقینی بنا یا جا ئے تا کہ عام آدمی حکو متی اقدامات سے مستفید ہو سکے ۔ دریں اثنا ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی برا ئے نیشنل ایکشن پلا ن کا تیسرا جائزہ اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ایس پی انوسٹی گیشن میاں شوکت، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریو نیو ساریہ حیدر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سلمان احمد لو ن، اسسٹنٹ کمشنر میانوالی مراد حسین نیکو کارہ، اے سی عیسیٰ خیل غلا م مرتضیٰ، اسسٹنٹ کمشنر پپلاں اعجاز عبدالکریم کے علاوہ ضلعی وفاقی اور قانو ن نافذ کر نیوالے اداروں کے سربراہان و افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں ایس پی انوسٹی گیشن نے ضلع میں امن کی مجموعی صورتحال، جرائم پیشہ عناصر اور ٹریفک مینجمنٹ پلا ن سے متعلق بریفنگ دی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں