رمضان نگہبان پیکیج:1کروڑ 80لاکھ افراد مستفید،سلمی بٹ

رمضان نگہبان پیکیج:1کروڑ 80لاکھ افراد مستفید،سلمی بٹ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب پرائس کنٹرول سلمی بٹ نے کہا ہے کہ پنجاب کی تاریخ میں۔

 پہلی بار رمضان نگہبان پیکیج کے تحت 30 ارب روپے 30 لاکھ مستحق گھرانوں کو نقدی کی صورت میں ان کی دہلیز پر پہنچائے جارہے ہیں جس سے مجموعی طورپر ایک کروڑ 80 لاکھ افراد مستفید ہوئے ہیں۔ اب تک ساڑھے 23 ارب روپے کیش کروا لئے گئے ہیں۔ صوبہ بھر میں 1 8 ہزار ایجنٹس کیش کی ادائیگی کیلئے مقرر کئے گئے ۔ کٹوتی پر 237 ایجنٹ کے خلاف ایف آئی آر زدرج کروائی گئیں جبکہ 64کیش پوائنٹس سیل کئے ہیں۔ اس امر کا اظہار انہوں نے اپنے دورہ سرگودہا کے دوران سہولت ماڈل بازار یونیورسٹی روڈ کے معائنہ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ایسے افراد جو اب اس دنیا میں نہیں ہیں ان کے نام جاری کردہ پے آرڈرز ان کی بیوگان کے نام منتقل کر دیئے گئے ہیں۔ اس طرح ایسے بزرگ جن کی بائیو میٹرک نہیں ہو پارہی ان کی آسانی کیلئے ڈی وی ایس سسٹم فعال کر دیاگیاہے جبکہ ایسے مستحقین جن کے شناختی کارڈ ایکسپائرہو چکے ہیں ان کو پول سسٹم کے ذریعے ادائیگی کی جارہی ہے ۔ ایک او رسوال کے جواب میں ان کا بتانا تھا کہ چھوٹے گوشت اور گائے کے گوشت کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے میکنزم بنا رہے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں