جعفرایکسپریس کے مسافروں پر بزدلانہ حملہ کرنیوالے انسانیت سے عاری ہیں،فیصل گورائیہ

بھلوال(نمائندہ دنیا) فیصل گورائیہ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ جعفرایکسپریس میں سوارنہتے مسافروں پر بزدلانہ حملہ کرنیوالے انسانیت سے عاری ہیں۔۔۔
واقعہ میں جان گنوانے والوں سے دلی ہمدری رکھتے ہوئے انکے لئے دعاگو ہیں یہ بات انہوں نے نمائندہ سے گفتگوکرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ دہشتگردپاکستان کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہیں دہشتگردوں کا معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا بزدلانہ عمل ہے حملہ آوروں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا جائیگا خون بہانے والوں کو زمین پر جگہ نہیں ملے گی ۔