مائنز لیبر ویلفیئر ہائیر سیکنڈری سکول مکڑوال کا نام ،مائنز لیبر ویلفیئر کالج مکڑوال رکھ دیا گیا

کالاباغ ( نمائندہ دنیا )مائنز لیبر ویلفیئر ہائیر سیکنڈری سکول مکڑوال کا نام تبدیل کر کے مائنز لیبر ویلفیئر کالج مکڑوال رکھ دیا گیا۔۔۔
آنے والے دنوں میں اب بی ایس، پوسٹ گریجویٹ پروگرام شروع کر دئیے جائیں گے ،اس موقع پر مزدور رہنما زاہد اقبال ملاخیل کا کہنا تھا کہ ہمارے ضلع کے لئے یہ قابل فخر بات ہے کہ مائنز ورکرز پنجاب کا یہ پہلا ادارہ ہے جسے کالج بنا دیا گیا اس سے قبل پنجاب بھر میں ہائیر سیکنڈری اسکول لیول تک کے اسکول کام کر رہے تھے ۔