ضلع بھر میں سرکاری گاڑیوں کا بے دریغ ذاتی استعمال جاری

کندیاں(نمائندہ دنیا ) ضلع بھر میں سرکاری گاڑیوں کا بے دریغ ذاتی استعمال جاری ہے سرکاری افسران کے زیر استعمال سرکاری گاڑیاں ڈیوٹی اوقات کار کے بعد بھی سڑکوں،بازاروں اور مارکیٹوں میں دندناتی پھرتی ہیں۔۔۔
شہریوں نے اس امر پر تعجب کا اظہار کرتے یوئے کہا کہ جہاں ایک طرف وفاقی اور صوباء حکومتیں ملکی معیشت کی زبوں حالی کا رونا روتے تھکتے نہیں وہیں دوسری جانب افسر شاہی کے زیر استعمال گاڑیوں کے فیول کی مد میں سرکاری وسائل کا بے دردی سے استعمال سمجھ سے بالاتر ہے نے ارباب اختیار سے میانوالی ضلع بھر میں سرکاری گاڑیوں کے بے دریغ استعمال اور عوامی ٹیکس سے حاصل ہونے والے ریونیو کو دردی سے لٹانے کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔