تھل کینال روڈ کے کناروں کے اطراف مٹی بہہ جانے سے گہرے گڑھے بن گئے

کندیاں (نمائندہ دنیا) کندیاں براستہ سیفن پل تا پپلاں تھل کینال روڈ کے کناروں کے اطراف مٹی بہہ جانے سے گہرے گڑھے بن گئے۔۔۔
جس سے کسی بھی وقت خطرناک حادثہ رونما ہو سکتا ہے ان گڑھوں کے باعث تھل کینال روڈ پر ٹریفک کی روانی بھی شدید متاثر ہو رہی ہے خستہ حال سڑک پر حادثات روز کا معمول بن چکے ہیں رات کے اوقات میں اس شاہراہ پر سفر کرنے والے مسافروں کو شدید دوشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے شہریوں نے ڈپٹی کمشنر میانوالی ،ہائی وے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ پپلاں کندیاں تھل کینال روڈ کی فوری تعمیر و مرمت جائے ۔