ضلع کونسل کالونی میں نادہندگان اور تجاوزات کیخلاف آپریشن ، سامان باہر پھینک کر کوارٹروں پر تالے

ضلع کونسل کالونی میں نادہندگان اور تجاوزات کیخلاف آپریشن ، سامان باہر پھینک کر کوارٹروں پر تالے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر ضلع کونسل کالونی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے باعث لوگ روزہ کے ساتھ کھلے آسمان تلے آگئے ، شہریوں کا احتجاج بھی کوئی اثر نہ کر سکا۔۔۔

 ذرائع کے مطابق کلب روڈ پر واقع ضلع کونسل کالونی میں ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر غیر قانونی تعمیرات قائم کرنے اور کوارٹروں کے نادہندگان کے خلاف بھرپور آپریشن کیا گیا، ہیوی مشینری کے ساتھ تجاوز کی گئی تعمیرات مسمار کرنے کے ساتھ ساتھ عملے کی مدد سے لوگوں کا سامان باہر پھنکوا دیا، اسی طرح نا دہندگان سے بھی کوئی رعائت نہ برتی گئی اور سامان باہر نکال کر کوارٹرز کے تالے لگا دیئے گئے ،اس موقع پر متاثرہ افراد نے احتجاج بھی کیا ان کا کہنا تھا کہ ہمارے آباؤ اجداد یہاں اسی طرح رہائش پذیر ہیں، بعض کا کہنا تھا کہ ان کا خاندان 80سال سے یہاں رہ رہا ہے ، جنہوں نے باقاعدہ عدالتوں سے ڈگریاں بھی لیں ، ہمارا کیا قصور ہے ،کم از کم نوٹس نہیں تو آگاہ کر کے کچھ وقت دیدیا جاتا ، اب بچوں اور خواتین کے ہمراہ بے یارومددگار کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ،متعلقہ ڈسٹرکٹ آفیسر ریگولیشن کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کے خصوصی ٹاسک پر یہ اقدام اٹھایا گیا ہے ۔  اس کی وجہ سے مجبوری ہے پیچھے نہیں ہٹ سکتے ،اس موقع پر علاقہ کی سیاسی شخصیت اور اہل علاقہ نے ضلعی انتظامیہ اور ضلع کونسل حکام سے رجوع کر کے ان کیلئے کچھ وقت مانگنے کی استدعا بھی کی مگر ان کی بھی ایک نہ سنی گئی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں