تحریک انصاف کا صحت کارڈ حکومت کے تمام منصوبوں پر بھاری تھا ،ادریس بٹ

 تحریک انصاف کا صحت کارڈ حکومت کے  تمام منصوبوں پر بھاری تھا ،ادریس بٹ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)رہنماء پی ٹی آئی ادریس بٹ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف پارلیمانی پارٹی نے پورے دستاویزات اور ثبوتوں کیساتھ میڈیا کے سامنے حکومت کا پول کھول دیا۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

پاکستان تحریک انصاف کا عوام کیلئے صحت کارڈ ہی موجودہ حکومت کے تمام منصوبوں سے بھاری تھا اب موجودہ حکومت نے اسی منصوبے کو شروع کرنے کیلئے ہاتھ پاؤں مارنا شروع کردیئے ہیں ۔پاکستان تحریک انصاف ایک حقیقت ہے جس سے یہ پیچھا نہیں چھڑا سکتے انہوں نے عوام کو چپ کروانے کیلئے پیکا ایکٹ منظور کیا مگر سوشل میڈیا پر لوگ آج بھی عمران خان کیساتھ کھڑے نظر آرہے ہیں ہم چاہتے ہیں کہ ملک میں دہشتگردی کا خاتمہ ہو اور ایسی قومی حکومت تشکیل دی جائے جو ملک کو معاشی استحکام دینے میں اپنا کردار ادا کرسکے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں