میانوالی :محکمہ صحت کے مراکز میں بنیادی سہولیات کا جائزہ اجلاس

میانوالی (نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ کی زیر صدارت محکمہ صحت کے مراکز میں صحت کی بنیادی سہولیات کا جائزہ اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد رفیق خان، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر میاں کاشف علی، ڈسٹرکٹ منیجر پی ایچ ایف سی عمر فاروق، ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیٹر آئی آر ایم این سی ایچ ڈاکٹر اکرام اللہ خان، تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں کے ایم ایس صاحبان اور دیگر ممبران نے شرکت کی اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے تما م سرکاری ہسپتالوں کی کارکردگی اور کی ای اینڈ ی کیٹر پوائنٹس کا تفصیلی جائزہ لیا۔انہوں نے ایم ایس صاحبان اور محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی کہ حکو متی ویژن کے مطابق تما م مراکز صحت پر طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا یا جا ئے تا کہ لوگوں کو علا ج معالجہ کی مفت فراہمی کو یقینی بنا یا جا سکے ۔