رقم لیکر کیس سے منخرف ہونے والے کیخلاف مقدمہ درج

میانوالی (نامہ نگار )ہرنولی عدالت میں ملزمان کے خلاف رقم لے کر کروائے گئے مقدمہ سے منحرف ہونے والے شخص پر تھانہ میں مقدمہ درج ہو گیا۔۔۔
معلوم ہوا ہے کہ تھانہ ہرنولی پولیس نے جوڈیشل کمپلیکس ہرنولی کی عدالت میں ڈکیتی کے ایک مقدمہ کے مدعی ڈاکٹر افتخار احمد خان ولد مطیع اللہ خان سکنہ سوانس کے خلاف ملزمان مقدمہ سے احاطہ جوڈیشل کمپلیکس ہرنولی میں ساز باز ہو کر اپنے بیان سے ایک لاکھ روپے طمع نفسانی کے عوض عدالت میں منحرف ہونے پر ایماندار ، دیانتدار سخت مزاج پیروی افسر ظفر اقبال خان سنبل کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے عوامی سماجی حلقوں و دوست احباب نے سخت گیر موقف رکھنے والے پروفیشنل پولیس افسر ظفر اقبال خان سنبل کی اس طرح کے عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نبٹنے پر قانونی کاروائی کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور ایسے پولیس افسران کو پولیس کے ماتھے کا جھومر قرار دیا ہے ۔