رمضان پیکیج کے تحت آٹے کا تھیلا 820 میں فروخت :رائو ساجد

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)فلور ملز ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنماء راؤ ساجد محمود نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے رمضان پیکیج کے تحت آٹے کا تھیلا 820روپے میں فروخت کیا جارہا ہے۔۔۔
جبکہ ماڈل بازار سرگودھا میں نجی ملز کی جانب سے 800روپے کا اعلیٰ معیار کا تھیلا عید الفطر کے ایام میں بھی عوام کو دستیاب ہوگا اس وقت پاکستان میں متوسط طبقہ کیساتھ ساتھ غریبوں کیلئے دو وقت کی روٹی کا حصول مشکل ترین عمل ہے جس کو مد نظر رکھتے ہوئے ہم نے 800روپے 10کلو آٹے کا تھیلا جو معیار میں اعلیٰ ترین ہے ہمارا چیلنج ہے کہ اس کی کوالٹی’ وزن’ معیار جہاں مرضی سے جب مرضی چیک کروالیں انشاء اﷲ اس میں کوئی کمی نہیں ملے گی، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد دنیاوی لحاظ کیساتھ ساتھ اﷲ تعالیٰ کی رضا حاصل کرنا ہے اور ہماری شروع دن سے کوشش ہوتی ہے کہ ایک واحد چیز آٹا ہے جو ہر امیر’ غریب کی ضرورت ہے اس کا معیار کسی طرح بھی کم نہ ہو اسی کو مد نظر رکھتے ہوئے ہم نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے مقرر کردہ 820روپے کی بجائے 800روپے میں آٹے کا گٹو رمضان المبارک میں فراہم کیا اب عید پر بھی لوگوں کو 800روپے میں یہ گٹو ملے گا یکم رمضان سے اب تک ڈیڑھ لاکھ سے زائد آٹے کے گٹو فروخت کرچکے ہیں اس کا مطلب ہمیں 30لاکھ روپے کا نقصان ہوا ہے ہم سمجھتے ہیں کہ یہ نقصان نہیں بلکہ ہمارا فائدہ ہے کیونکہ یہ تجارت اﷲ کیساتھ ہے اور اﷲ کیساتھ تجارت میں کبھی خسارہ نہیں ہوتا اس موقع پر راؤ ساجد محمود نے ماڈل مارٹ کی تمام دکانوں پر کام کرنیوالے ملازمین کو مفت آٹے کے گٹو عید گفٹ کے طور پر دیئے ۔