صارفین کا چینی 130 روپے کلو فروخت کرنیکا مطالبہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)صارفین نے چینی کے مقرر کردہ نرخ مسترد کر کے اسے چینی مافیا اور حکومت کا گٹھ جوڑ قرار دیتے ہوئے نرخوں کو 130روپے فی کلو تک لانے کا مطالبہ کیا ہے۔۔۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ شوگر ملز کو اربوں روپے کا فائدہ پہنچانے کے بعد حکومت نے چینی کے نرخ ایک ماہ کیلئے 164روپے کلو مقرر کردیئے ہیں رمضان المبارک سے قبل چینی کے نرخ 130روپے سے 140روپے تھے اب حکومت نے شوگر ملز مالکان کو فائدہ پہنچانے کیلئے اس کے نرخ 164روپے مقرر کئے ہیں جو عوام کیساتھ ظلم ہے حکومت سے ہمارا سوال ہے کہ یہ عوام کے تحفظ کیلئے ہے یا کہ مافیا کو فائدہ پہنچانے کیلئے پاکستان میں زیادہ تر شوگر ملز سیاستدانوں کی ہیں یہی وجہ ہے کہ عوام کی بجائے حکومت نے بھی سیاستدانوں کا سوچا ہے اور چینی کے نرخ 164روپے مقرر کرکے عوام کیلئے مزید مشکلات پیدا کردی ہیں جس سے عوام کو مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑیگا اکثر دیکھا گیا ہے کہ ایک چیز مہنگی ہوتی ہے حکومت مافیا کا ساتھ دینے کیلئے اس میں تھوڑی سی کمی کرکے ریٹ مقرر کردیتی ہے جس کا فائدہ عوام کی بجائے مافیا کو ہوتا ہے ،انہوں نے چیف جسٹس آف سپریم کورٹ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔