خاتون سمیت 2افراد کو قتل کرنے وا لے ملزم گرفتار
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)کوٹمومن پولیس نے ٹوکے کے وار سے خاتون کو قتل کرنے والا ملزم اور 2024 میں ہونیوالے اندھے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتارکر لیا۔۔۔
ملزم عمران لک 2024 میں امان اﷲ کو قتل کر کے فرار ہو گیا تھا اسی طرح ملزم احمد نے نادیہ کو ٹوکہ کے وار سے قتل کر دیا تھا جس پر پولیس نے جدید و روائتی طریقے استعمال کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا ملزمان نے دوران تفتیش اعتراف جرم کر لیا ۔