کمشنر کی کی زیر قیادت چاروں اضلاع میں میگا شجرکاری مہم کا آغاز

کمشنر کی کی زیر قیادت چاروں اضلاع میں میگا شجرکاری مہم کا آغاز

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)عالمی یوم جنگلات کے موقع پر وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے درخت لگائیں پاکستان کے لیے عزم کے تحت کمشنر سرگودہا ڈویڑن جہانزیب اعوان کی قیادت میں چاروں اضلاع میں میگا شجرکاری مہم کا آغاز ہو گیا ہے۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

سرگودہا میں سلانوالی روڈ پر مختلف کالجز اور سکولوں کے طلباء اور طالبات نے کمشنر جہانزیب اعوان اور ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم کی قیادت میں بیک وقت ایک ہزار پودے لگا کر میگا شجرکاری مہم کا آغاز کیا۔ تقریب میں کنزرویٹر جنگلات سید آصف اظہر نقوی، اے ڈی سی ایف اینڈ پی محمد ارشد وٹو، ڈی ایف او ندیم وڑایچ اور اسسٹنٹ کمشنر سید اسد عباس شیرازی سمیت اساتذہ کرام ،طلبہ و طالبات سرکاری افسران اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر نے شجرکاری میں شریک طلبہ کے پاس جا کر ان کا حوصلہ بڑھایا اور انہیں تلقین کی کہ تناور درخت بننے تک وہ پودوں کا پہرا دیں۔ انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات شجرکاری کے بغیر روکنا ناممکن ہے ۔ انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ اپنے تعلیمی اداروں اور گھروں کے اندر باہر نہ صرف خود پودے لگائیں بلکہ دوسروں کو اپنے نام کا پودا لگانے اور ان کی حفاظت کرنے کا پیغام پہنچائیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں