یوم شہادت حضرت علی ؓ پر 51 جلوسوں ، مجالس کا سیکورٹی پلان فائنل ، چھتوں پر نشانہ باز تعینات

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) 21 رمضان المبارک یوم شہادت حضرت علی ؓکے موقع پر نکلنے والے مرکزی جلوس و مجالس کیلئے سیکورٹی پلان کو حتمی شکل دیدی گئی۔۔۔
ڈی پی او سرگودھا محمد صہیب اشرف کے احکامات کے مطابق 21 رمضان المبارک یوم شہادت حضرت علی ؓ کے موقع پر منعقد ہونے والی 51 مجالس اور جلوسوں کا سیکورٹی پلان جاری کر دیا گیا ،جس کے مطابق مرکزی جلوس و مجالس پر سرگودھا پولیس کے 5 سو سے زائد پولیس افسران و جوان ڈیوٹی سرانجام دیں گے ،ڈی پی او کا کہنا تھا کہ 21 رمضان شہادت یوم حضرت علی ؓ کے موقع پر تمام نکلنے والے جلوسوں کی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو ہرصورت یقینی بنایا جائے گا جلوسوں کے دوران گلیوں، بازاروں کو بیرئیر، خاردار تاروں اور قناتوں سے عارضی طور پر بند کیا جائے گا جلوس کے داخلی اور خارجی راستوں پر میٹل ڈیٹکٹرز سے چیکنگ کی جائے اور گھروں کی چھتوں پر سرگودھا پولیس کے سنائپرز تعینات کیے جائیں تمام مذہبی اجتماعات کو بلا تفریق فول پروف سکیورٹی انتظامات فراہم کیے جا رہے ہیں ۔