مساجد اور امام بارگاہوں میں محافل اذکار اور شبینہ کا انعقاد عروج پر پہنچ گیا

 مساجد اور امام بارگاہوں میں محافل  اذکار اور شبینہ کا انعقاد عروج پر پہنچ گیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)رمضان المبارک کے تیسرے عشرے کے دوران ضلع بھر کی مساجد اور امام بارگاہوں میں محافل اذکار اور شبینہ کا انعقاد عروج پر پہنچ گیا۔۔۔

 جبکہ 27 رمضان المبارک کی آمد کے پیش نظر محکمہ اوقاف کی مساجد کو خوبصورتی سے سجایا جا رہا ہے ،جس میں ملک بھر سے نعت و ثنائخواں کو مدعو کیا گیا جن کی بھرپور تشہیر کا عمل بھی جاری ہے ،اس کے علاوہ مساجد میں خصوصی عبادات کے لئے جہاں فرزندان اسلام کا رش غیر معمولی ہے وہاں ان کی مختلف کھانوں اور مشروبات سے تواضع کیلئے مخیر حضرات بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں