7ہزار پراٹھے ،سالن ،سیٹلائٹ ٹائون میں سحری کا دستر خوان

 7ہزار پراٹھے ،سالن ،سیٹلائٹ ٹائون میں سحری کا دستر خوان

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)سیٹلائٹ ٹاون میں کئی سالوں سے سحری کا سب سے بڑا دستر خواں سجایا جاتا ہے روازنہ 7000ہزار سے زائد پراٹھے سالن کی مختلف ڈشوں کے ساتھ تقسیم کئے جارہے ہیں۔۔۔

 مخیر شخصیت میاں محمد سلیم آفتاب نے اپنی رہائش گاہ کے باہر سحری پکانے اور تقسیم کرنے کا اہتمام کرتے ہیں گزشتہ کئی سال سے روزانہ ہزاروں خواتین، مرد بچے بوڑھے گرم تین تین پراٹھے ، چنے حلیم حلوہ اور دیگر کئی مذیدار ڈشوں سے لطف اندوز ہوتے ہیں یہاں آنے والے ہر شخص کی عزت نفس کا پورا خیال رکھا جاتا ہے ، میاں سلیم آفتاب نے بتایا کہ ان کے بھائی نعیم آفتاب اور خاندان کے دیگر افراد باادب کھڑے ہوکر اپنے ہاتھوں سے اﷲ کے مہمانوں کو سحری تقسیم کرتے ہیں،یکم رمضان سے آخری سحری تک لوگ مستفید ہوتے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں