گورنمنٹ مولا بخش ہسپتال کا تعمیراتی کام سست روی کا شکار

گورنمنٹ مولا بخش ہسپتال کا تعمیراتی کام سست روی کا شکار

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)محکمہ بلڈنگ کے افسران کی عدم توجہ اور ٹھیکیدار کی مبینہ غفلت کے باعث گورنمنٹ مولا بخش ہسپتال سرگودھا کاترقیاتی کام سست روی کا شکار ہونے سے مریضوں اور ہسپتال کے عملہ کو دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔۔۔

 حکومت نے عوام کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے سرکاری ہسپتالوں اپ گریڈ کرنے کے اقدامات شروع کر رکھے ہیں اس سلسلہ میں گورنمنٹ مولا بخش ہسپتال کو اپ گریڈ کرنے کے لیے کروڑوں کے فنڈ جاری کئے ہوئے ہیں تاہم نئے وارڈز اور دیگر شعبہ جات کی تعمیر کا کام ٹھیکیدار کی عدم دلچسپی کے باعث سست روی کا شکار ہے جس سے مریضوں کے ساتھ عملہ کو بھی مشکلات پیش آرہی ہیں۔ ہسپتال انتظامیہ کاکہناہے کہ اس سلسلہ میں متعلقہ حکام کو متعدد بار تحریری استدعا کی گئی ہے جبکہ ٹھیکیدا ر کا کہنا ہے کہ فنڈزرکے ہوئے ہیں جاری ہوتے ہی منصوبہ مکملکردیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں