مہنگائی کے سیلاب نے عوام کا پسینہ نکال دیا ہے ،شہری

مہنگائی کے سیلاب نے عوام کا پسینہ نکال دیا ہے ،شہری

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)مختلف مکاتب فکر کے محمد بلال، محمد ناصر، محمد ضیاء، محمد خالد، محمد مبشر، محمد قاسم و دیگر نے فیصل آباد روڈ پر لگنے والے اتوار بازار میں روزنامہ دنیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ۔۔۔

 مہنگائی کے سیلاب نے عوام کا پسینہ نکال دیا ہے ، جس کے باعث غریب اور متوسط طبقہ مہنگائی کی چکی میں پس کر رہ گیا ہے ۔ صرف دکھاوے کی حد تک ریلیف نظر آ رہا ہے حکومت کی جانب سے اشیائے خوردونوش کی قیمتیں کم کرنے کا واویلا تو کیا جا رہا ہے مگر عملی طور پر ایسا نہیں ہو رہا۔ سستا بازار کے نام پر عوام کا مذاق اڑایا جا رہا ہے جبکہ کھلی مارکیٹوں میں غیر معیا ری اشیاء فروخت بھی بڑھتی جا رہے ، حکومت اس معاملے کا نوٹس لے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں