پارکس اور ماڈل بازاروں میں نصب جھولوں کی چیکنگ کے لیے قائم ٹیمیں ناکام

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)سرگودھا سمیت ریجن بھر کے پارکوں اورماڈل بازاروں میں پارکس اور ماڈل بازاروں میں نصب جھولوں کی چیکنگ کیلئے قائم ٹیمیں ناکام ہو گئیں۔۔۔
جھولوں کی تیاری و تنصیب میں غیر معیاری میٹریل کے استعمال پر قانونی کارروائی کے احکامات پر عملدرآمد ٹھس ہوگیاجبکہ فٹنس سرٹیفکیٹس بھی مبینہ ملی بھگت کر کے حاصل کرنے کا سلسلہ بدستور جاری ہے ،عیدکے ایام میں پارکوں میں رش بڑھنے کے پیش نظر انتظامیہ کی جانب سے جھولوں کی انسپکشن تاحال نہ شروع ہو سکی، ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت کی طرف سے گزشتہ سال پیش آنیوالے واقعات کے تناظر میں خصوصی گائیڈ لائن چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو جاری کی تھی جس کے مطابق اچانک چیکنگ کیلئے یو ای ٹی کے ماہرین پر مشتمل 2انسپکشن ٹیمیں تشکیل دی گئیں، جنہیں پارکوں اور ماڈل بازاروں میں نصب جھولوں اور دیگر مشینری کی انتہائی باریک بینی سے چیکنگ کے علاوہ اچانک چھاپے مار کر ٹھیکیدار کے خلاف تادیبی کاروائی کا اختیار بھی دیئے گئے ، مگر یہ کمیٹیاں عملی طو ر پر فعال نہ ہو سکی دوسری جانب ہر تین ماہ بعد جھولوں و مشینری کا فٹنس سرٹیفکیٹ حسب سابق انسپکشن کے بغیر ہی حاصل کر لیا جاتا ہے اس پر بھی چیک اینڈ بیلنس رکھنے کی ضرورت ہے ، تاکہ مستقبل میں کسی بھی ممکنہ حادثہ اور انسانی ضیاع سے بچا جا سکے ۔