موسمیاتی تبدیلوں سے نمٹنے ،پیداوار بڑھانے کا منصوبہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) حکومت پنجاب کی طرف سے اربن یونٹ پروگرام کے تحت موسمیاتی تبدیلوں سے نمٹتے ہوئے ۔۔
پیدواری صلاحیت میں اضافہ کے حوالے سے ایک خصوصی منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،جو بین الاقوامی ترقیاتی مرکز (آئی جی سی) اور لندن اسکول آف اکنامکس (ایل ایس ای) کے تعاون سے تحصیل بھیرہ، ضلع سرگودھا میں کیا جا رہا ہے یہ منصوبہ مقامی زرعی حالات کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں کے تناظر میں (سی ایس اے ) کے طریقوں کا ایک جامع پروگرام متعارف کروا کر زرعی پیداواریت اور آمدنی میں اضافہ کا سبب بنے گا، اس پر متعلقہ اداروں نے ابتدائی ورک پلان تشکیل دیدیا ہے ،جس کے تحت منصوبہ بندی اور عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے ، زمین کی ملکیت اور سرحدوں کا درست اور جامع ڈیٹا مرتب کیا جا رہا ہے ،جس سے کسانوں کے لیے نئے پیدواری اہداف مقرر کرنے کے ساتھ ساتھ حکمت عملی تیار کرنے اور وسائل کی تقسیم کو مؤثر طریقے سے بہتر بنانے کے قابل بنایا جائے گا، اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر سے تحصیل بھیرہ کے : جھمٹ رنجھیانوالا، علی پور سیداں، اور حضور پور سمیت دیگر دیہاتوں کا ریکارڈ ،کاشتکاروں کی فہرست اور زیر کاشت زمین کی تفصیلات فوری طور پر طلب کر لی گئی ہیں ،تین تین یونین کونسلوں کا ایک سیکٹر بنا کر منصوبہ کو آئندہ مالی سال سے باضابطہ شروع کیا جائے گا، جس سے سارا سال ہر قسم کے پھل و سبزیاں کاشت کی جائیں گی۔