یونیورسٹی آف سرگودھا میں مقابلہ جات میں پوزیشن ہولڈر طلبہ کے اعزاز میں تقریب

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) یونیورسٹی آف سرگودھا میں ریاض شاد ہم نصابی فورم کے زیر اہتمام بین الشعبہ جاتی مقابلہ جات میں پوزیشن حاصل کرنے والے ۔۔۔
طلبہ و طالبات کے اعزاز میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب تقسیم انعامات میں وائس چانسلر یونیورسٹی آف سرگودھا پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس بطور مہمانِ خصوصی شریک ہوئے ، جبکہ تقریب میں ڈائریکٹر ریاض شاد ہم نصابی فورم ڈاکٹر محمد منیر گجر، مقابلہ جات کے ججز اور پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس نے کہا کہ طلبہ کسی بھی تعلیمی ادارے کا اصل اثاثہ ہیں ، طلبہ یونیورسٹی آف سرگودھا کی پہچان اور فخر ہیں ۔ڈائریکٹر ریاض شاد ہم نصابی فورم ڈاکٹر محمد منیر گجر نے نئے ٹیلنٹ کو مواقع فراہم کرنے کی اہمیت پر زور دیا اور تمام جیتنے والے طلبہ کو دلی مبارکباد پیش کی۔