حکومت نے وطن عزیز کو ایشین ٹائیگرز بنانے کا عزم کر رکھا ہے ،شجاع الرحمٰن ٹیپو

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع خوشاب کے ایڈیشنل سیکرٹری اور ممتاز مائنز اونر چو دھری شجاع الرحمٰن ٹیپو نے ۔۔
کہا ہے کہ قائد مسلم لیگ میاں محمد نواز شریف کے وژن کے تحت حکومت نے وطن عزیز کو ایشین ٹائیگرز بنانے کا عزم کر رکھا ہے انشاء اﷲ بہت جلد پاکستان دنیا کت ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا نظر آئے گا ، جوہر آباد میں میڈیا سے بات چہیت کے دوران انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) نے اپنے ہر دور اقتدار میں ذاتی مفادات کی بجائے قومی مفادات اور عوام کی ترجیحات کو مد نظر رکھ کر کام کیا ، اور پاکستان کو ایٹمی صلاحیت اور موٹر وے جیسے تحا ئف دیئے ، اگر میاں نواز شریف کی حکومت ختم نہ ہو تی تو آج ملک و قوم کو کوجودہ صورتحال کا سامنا نہ کرنا پڑتا۔