لڑائی جھگڑے کے واقعات ،خواتین سمیت متعدد زخمی ،مقدمات درج

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) لڑائی جھگڑے کے مختلف واقعات کے دوران 39شمالی میں منیر وغیرہ نے ہادیہ بی بی۔۔
،71شمالی میں ذوالفقار وغیرہ نے سدرہ بی بی جبکہ موضع ماڑیمیں یونس وغیرہ نے غلام عباس کے اہل خانہ کوگھروں میں داخل ہو کر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا،50شمالی میں جائیداد کے تنازعہ پر طارق نے محمد عدنان کو سوٹے مار کر لہولہان کر دیا،پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلئے ۔