کمشنر کی زیر صدارت اجلاس پلس پراجیکٹ اور شہروں کے بیوٹیفکیشن پلان کاجائزہ

کمشنر کی زیر صدارت اجلاس پلس پراجیکٹ اور شہروں  کے بیوٹیفکیشن پلان کاجائزہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کمشنر سرگودہا ڈؤیژن جہانزیب اعوان کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس میں پلس پراجیکٹ اور۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 شہروں کے بیوٹیفکیشن پلان کاجائزہ لیاگیا۔ اجلاس میں چاروں ڈپٹی کمشنروں نے اہم شاہرات ، بازاروں او ردیگر مقامات کی خوبصورتی کے حوالے سے تشکیل کردہ پلان بارے آگاہ کیا۔ انہوں نے پلس کے پراجیکٹ مشترکہ ونڈا کی تقسیم بارے اب تک کی پیش رفت سے بھی آگاہ کیا۔ اجلاس میں پلس کے فوکل پرسن وسیم اکرم نے بتایاکہ پہلے مرحلہ میں مشترکہ ونڈا کی تقسیم کیلئے 30 اپریل کی ڈیڈ لائن مقرر ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ریونیو افسران مقررہ تاریخ کے اندر ونڈا کی تقسیم کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے سرگودہا ڈویژن کے ریونیو افسران کے لئے پلس کے پی آئیز او رریکنگ بارے بھی آگاہ کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں