بے سہار بچوں میں کمشنر اور ڈی سی نے عیدگفٹ تقسیم کئے

بے سہار بچوں میں کمشنر اور ڈی سی نے عیدگفٹ تقسیم کئے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان اور ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم نے محکمہ سوشل ویلفیئر کے ذیلی اداروں ماڈل چلڈرن ہوم اور کاشانہ کا دورہ کیا اور مقیم بچوں اور بچیوں میں عید گفٹ تقسیم کیے ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سرگودہا سید اسد عباس شیرازی اور ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر شاکرہ نورین بھی موجود تھیں۔ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر بچوں میں گھل مل گئے اور ان کے سر پر دست شفقت رکھا۔ ماڈل چلڈرن ہوم کے بچوں میں عید کے کپڑے ، جوتے اور کھلونے جبکہ کاشانہ کی بچیوں کو کپڑے ، مہندی ، جیولری اور کاسمیٹک سمیت عید کی مناسبت سے دیگر سامان گفٹ کیا گیا۔ کمشنر کا کہنا تھا ان بچوں اور بچیوں میں عید گفٹ کی تقسیم کا مقصد انہیں اپنی خوشیوں میں شامل کرنا اور گھر جیسا ماحول فراہم کرنا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں