ضلعی انتظامیہ کا ’’پنجابی کلچر ڈے ‘‘ 14 اپریل کو بھرپور طریقے سے منانے کا اعلان

ضلعی انتظامیہ کا ’’پنجابی کلچر ڈے ‘‘ 14  اپریل کو بھرپور طریقے سے منانے کا اعلان

جوہرآباد(نمائندہ دنیا )حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے پنجابی کلچر ڈے 14 اپریل کو بھرپور طریقے سے منانے کا اعلان کیا ہے۔

جوہرآباد(نمائندہ دنیا )حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے ’’پنجابی کلچر ڈے ‘‘ 14 اپریل کو بھرپور طریقے سے منانے کا اعلان کیا ہے ۔ اس حوالے سے مختلف تقریبات اور سرگرمیوں کا اہتمام کیا جائے گا، جن کا مقصد پنجاب کی قدیم روایات اور ثقافت کو فروغ دینا ہے ۔ڈپٹی کمشنرفروہ عامر کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کا تمام عملہ اس دن پنجابی روایتی لباس زیب تن کرے گا تاکہ پنجاب کی ثقافتی جھلک نمایاں کی جا سکے ۔

اس دن کو منانے کا مقصد نوجوان نسل کو اپنی روایات اور ثقافت سے جوڑنا اور عوام میں شعور بیدار کرنا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں