واں بھچراں میں ریسکیو 1122 کے ٹاؤن سٹیشن کا افتتاح

 واں بھچراں میں ریسکیو 1122 کے ٹاؤن سٹیشن کا افتتاح

واں بھچراں (نمائندہ دنیا )واں بھچراں میں ریسکیو 1122 کے ٹاؤن سٹیشن کا افتتاح کر دیا گیا۔ حکومتِ پنجاب کے وژن کے مطابق عوام الناس کو بروقت اور بہترین ریسکیو سروسز کی فراہمی کو یقینی بنانا اولین ترجیح ہے ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 میانوالی کے ٹاون واں بھچراں میں ریسکیو 1122 کے اسٹیشن کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔ سابق ایم این اے اور مسلم لیگ ن کے رہنما انعام اللہ خان نیازی اور ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے افتتاح کر دیا۔اس موقع پرڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈیویلپمنٹ شعیب رضا اور ایکسین بلڈنگ فاروق اعظم بھی موجود تھے ۔ افتتاحی تقریب میں ریسکیو افسران ، ریسکیورز ،ریسکیو محافظ اور واں بھچراں کے عمائدین، سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد کے ساتھ ساتھ میڈیا نمائندگان نے شرکت کی۔افتتاحی تقریب سے خطاب سے کرتے سابق ممبر قومی اسمبلی انعام اللہ خان اور ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف عوامی پراجیکٹس پر خصوصی توجہ دے رہی ہیں اور عوام کوصحت کی سہولیات فراہم کرنا انکی اولین ترجیح ہے ۔ میانوالی سرگودھا لاہور ہائی وے روڈ اور تجارتی اور گنجان اباد علاقہ کے سبب ٹاؤن واں بھچراں انتہائی اہمیت کاحامل ہے اور یہاں ٹاؤن اسٹیشن کی تعمیر ناگزیر تھی۔ اس ضرورت کے پیش نظر ریسکیو ٹاؤن اسٹیشن واں بھچراں کا قیام عمل میں لایا گیا اور قلیل وقت میں اس کی تعمیر کا کام مکمل کروایا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں