ڈاکٹر محمد ارشد وٹو کا گورنمنٹ ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم کی ہدایت پر اے ڈی سی ایف اینڈ پی ڈاکٹر محمد ارشد وٹو نے گورنمنٹ ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ کیا۔
انہوں نے مریضوں کو دی جانیوالی طبی سہولیات’میڈیسن کی دستیابی’صفائی ستھرائی اور ڈاکٹرز و پیرامیڈیکل سٹاف کی حاضری کو چیک کیا۔ اے ڈی سی ایف اینڈ پی نے ایمرجنسی سمیت دیگر وارڈز اور شعبوں کا دورہ کر کے طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے زیر علاج مریضوں کی عیادت کی اور فراہم کردہ طبی سہولیات بارے دریافت کیا۔