یونیورسٹی آف سرگودھا میں ایچ ون ٹیچ ون پروگرام کے تحت تربیتی ورکشاپ

یونیورسٹی آف سرگودھا میں ایچ ون ٹیچ  ون پروگرام کے تحت تربیتی ورکشاپ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) یونیورسٹی آف سرگودھا میں ڈائریکٹوریٹ آف اکڈیمکس اور نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈیولپمنٹ کے اشتراک سے خواندگی میں اضافے کے لیے ایچ ون ٹیچ ون پروگرام کے تحت دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔

 اس ورکشاپ کا مقصد پاکستان میں شرحِ خواندگی میں اضافہ اور معاشرے میں تعلیم کی روشنی پھیلانے کے لیے یونیورسٹی کے طلبہ کو عملی میدان میں کردار ادا کرنے کے قابل بنانا تھا۔اس تربیتی ورکشاپ میں یونیورسٹی کے شعبہ فارمیسی، سافٹ ویئر انجینئرنگ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے طلبہ نے شرکت کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں