ہیمو فیلیا ڈے پر سندس فاؤنڈیشن میں تقریب،کمشنر کی شرکت

ہیمو فیلیا ڈے پر سندس فاؤنڈیشن میں تقریب،کمشنر کی شرکت

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان نے ہیمو فیلیا ڈے پر سندس فاؤنڈیشن میں منعقدہ ایک تقریب میں شرکت کی۔

اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن رائے محمد یاسر بھٹی، سی او ایم سی عمر فاروق، سی او ایس ڈبلیو ایم سی رانا شاہد عمران اور سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سارہ صفدر بھی ان کے ہمراہ تھیں۔ کمشنر نے ہیموفیلیا مرض میں مبتلا بچوں اور ان کے والدین سے ملاقات کی اور ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ اس موقع پر بتایا گیاکہ ہر سال 17 اپریل کو دنیا بھر میں عالمی یوم ہیموفیلیا منایا جاتا ہے ، جس کا مقصد ہیموفیلیا اور دیگر خون بہنے کے امراض کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں