انشاء اﷲ مہنگائی اگلے سال سے کم ہوگی،اعتراف آئی ایم ایف نے بھی کرلیا، میاں اکرام الحق
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)تقسیم کے بیج نہ بوئے جائیں ادارے ہی ملک کی سرحدوں اور آئین کیساتھ ساتھ عوام کے محافظ ہیں حکمرانوں کا انتخاب لاڈلے نے نہیں بلکہ عوام نے کیا ہے۔۔۔
عوام کا جو فیصلہ ہے ہمیں منظور ہے پاکستان میں اب انشاء اﷲ مہنگائی اگلے سال سے کم ہوگی جس کا اعتراف آئی ایم ایف نے بھی کرلیا ہے ،ایم پی اے میاں اکرام الحق نے کہا کہ سی پیک منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے حکومت نے کامیابی سے سفر طے کیا ہے حکومت نے اندرون و بیرون ملک سفارتی تعلقات کیساتھ ساتھ اداروں کی مضبوطی کیلئے جو اقدامات اٹھائے ہیں وہ کسی سے پوشیدہ نہیں ہیں ہم نے کبھی بھی مذاکرات کے دروازے بند نہیں کئے مذاکرات ہی واحد حل ہیں مگر لاڈلہ کھیلن کو مانگے چاند جس کی وجہ سے پاکستان میں برائیاں جنم لے رہی ہیں۔