جشن بہاراں :میلہ منڈی گراؤنڈ پر نیزہ بازی کے مقابلے ختم

جشن بہاراں :میلہ منڈی گراؤنڈ پر نیزہ بازی کے مقابلے ختم

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) جشن بہاراں کی تقریبات کے سلسلہ میں میلہ منڈی گراؤنڈ پر منعقدہ نیزہ بازی کے مقابلے اختتام پذیر ہوگئے۔۔۔

اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی جی او سی تھری ائیر ڈیفنس میجر جنرل جیولین معظم جیمز، کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان اور ریجنل پولیس آفیسر ڈاکٹر شہزاد آصف خان تھے ۔ رنگارنگ تقریب میں ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم ،ڈی پی او محمد صہیب اشر ف ممبران صوبائی اسمبلی سردار عاصم شیر میکن ، صفدر ساہی کے علاؤہ دیگر انتظامی افسران اور شائقین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ جنھوں نے دیگر مہمانوں کے ہمراہ نیزہ بازی کے مقابلے دیکھے اور نیزہ بازوں کے فن کی داد دی۔انہوں نے پوزیشن ہولڈرز میں انعامات بھی تقسیم کئے ۔ پہلا انعام ایک لاکھ 50 ہزار روپے ، دوسرا انعام ایک لاکھ روپے اور تیسرا انعام 50 ہزار روپے جیتنے والی ٹیموں کو دیا گیا جبکہ انفرادی انعامات بھی تقسیم کئے گئے ۔ مہمان خصوصی میجر جنرل جیولین معظم جیمزنے شائقین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جشن بہاراں اس خطے کی تہذیبی و ثقافتی روایات کا امین ہے جس سے نہ صرف عوام کو صحت مند تفریح کے مواقع میسر آتے ہیں بلکہ زراعت و لائیو سٹاک کے شعبوں کی ترقی اور مختلف کھیلوں کو فروغ بھی ملتاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں