گڈ فرائی ڈے مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا ،ایسٹر پر سخت سکیورٹی ،بم سکواڈ بھی الرٹ

 گڈ فرائی ڈے مذہبی عقیدت و  احترام سے منایا گیا ،ایسٹر پر سخت  سکیورٹی ،بم سکواڈ بھی الرٹ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرگودھا سمیت ریجن بھر میں مسیحی برادری کی طرف سے گڈ فرائی ڈے کا تہوار مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا۔۔۔

صبح کا آغاز گرجا گھروں میں دعائیہ کلمات سے کیا گیا جس میں ملک و قوم کی سلامتی کیلئے دعائیں بھی مانگی گئیں جبکہ ایسٹر کے لئے مسیحی برادری کے لوگوں کی بڑی تعداد خریداری میں مصروف رہی ،دریں اثناء ایسٹر کے حوالے سے جاری سکیورٹی پلان کے مطابق پولیس اہلکار آج شام سے ہی اپنی ڈیوٹیاں سنبھالیں گے ، حساس ادارے کے عملہ کے ذریعے کیٹگری اے اور بی کی اقلیتی عبادتگاہوں میں واک تھرو گیٹ نصب کر کے نگرانی بھی ہو گی، جبکہ بم سکوا ڈ عملے کو بھی الرٹ کر دیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں