ٹریفک کنٹرول کرنے کیلئے رکاوٹیں شہریوں کیلئے درد سر بن گئیں
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) اندرون شہر بے ہنگم ٹریفک کو کنٹرول کرنے کیلئے انتظامیہ کی طرف سے رکاوٹیں لگانے اور ہٹانے کے تجربات شہریوں کیلئے درد سر بن گئے جبکہ کروڑوں روپے مالیتی گرین سگنلز مرمت نہ کروائے جا سکے۔۔۔
تفصیلات کے مطابق فنڈز کے بحران اور عدم توجہ کے باعث سرگودھا شہر کی اہم شاہراہوں ، چوراہوں میں بے ہنگم ٹریفک کو کنٹرول کرنے کیلئے لگائے جانے والے کروڑوں روپے مالیت کے ٹریفک سگنل کئی سالوں سے فعال نہیں کئے جا سکے ، جبکہ دوسری طرف بے ہنگم ٹریفک کو کنٹرول کرنے کیلئے نوری گیٹ، ہسپتال چوک، سیٹلائٹ ٹاؤن چوک، 47 پل سمیت دیگر متعدد مقامات پر ٹریفک کو ون وے کرنے کے ساتھ ساتھ انتظامیہ کی جانب سے آئے روز رکاوٹیں لگانے اور ہٹانے کا عمل بدستور جاری ہے ، جس سے شہری اور تاجر دونوں پریشانی کا شکار ہو کر ر ہ گئے ہیں انہوں نے اس سلسلہ میں ارباب اختیار سے مربوط حکمت عملی وضع کرنے اور مستقل بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے ۔