سلانوالی کی 19 یونین کونسلوں میں 21اپریل سے پولیو مہم

سلانوالی کی 19 یونین کونسلوں میں 21اپریل سے پولیو مہم

سلانوالی(نمائندہ دنیا )سلانوالی تحصیل سلانوالی کی 19 یونین کونسلوں میں پانچ روزہ پولیو مہم 21 اپریل سے شروع ہوگی۔۔۔

 پولیو مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے لیے قطرے پلائے جائیں گے ،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر و ایم ایس ٹی ایچ کیو سلانوالی ڈاکٹر عبدالرحمان نے صحافیوں کو کہ 281 موبائل ٹیمیں جو کہ سلانوالی شہر سمیت دیہی علاقوں میں گاؤں گاؤں گھر گھر جا کر پانچ سال سے کم عمر بچوں کو قطرے پلائیں گی جبکہ 19 فکس ٹیمیں جو کہ اہم پبلک مقامات جن میں ریلوے اسٹیشن لاری اڈا اہم شاہراہوں کے چوک چوراہوں پر کیمپ لگا کر بچوں کو قطرے پلائیں گی اور سات ٹرانزٹ اور رومنگ ٹیمیں بھی خدمات سر انجام دیں گی انہوں نے بتایا کہ پانچ روزہ پولیو مہم کے دوران 72834 بچوں کو قطرے پلانے کا ٹارگٹ رکھا گیا ہے جسے ہر صورت پورا کریں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں