جامع مسجد غوثیہ شاہ پور سے اسرائیل کیخلاف ریلی نکالی گئی
شاہ پور (نمائندہ دنیا )جامع مسجد غوثیہ شاہ پور سے اسرائیلی مظالم اور بر بریت کیخلاف ریلی نکالی گئی جس کی قیادت صدر میلاد کمیٹی شاہ پور حافظ رانا ممتاز جھمٹ اور صدر مرکزی نعت کونسل حاجی منیر احمد ناز نے کی۔۔۔
جس میں ہر مکتبہ فکر کے تمام علما نے شرکت کی، رانا ممتاز جھمٹ نے اسرائیلی مظالم بیان کیے ، امت مسلمہ فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور یہود نصاری کی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنے ، اسرائیل کے مظالم کی شدید مذمت کرنے اور مسلمہ امہ کی خاموشی پر بھی تشویش کا اظہار کیا ، صدر مرکزی نعت کونسل تحصیل شاہ پور حاجی منیر احمد ناز نے کہا کہ امت مسلمہ فلسطین کے معاملے پر پریشان حال ہے ،اقوام متحدہ عالمی انصاف کے ادارہ کے فرائض انجام دے اور انصاف کا پرچم بلند کرے اسرائیل غزہ کے مسلمانوں کی نسل کشی کیلئے استعمال کررہا ہے ۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سید امیر علی شاہ نے کہا کہ غزہ میں اسرائیلی بربریت اور معصوم بچوں ،پنا ہ گزینوں کا قتل کھلی دہشتگردی ہے ،اسرائیل نے جنگی جرائم کی تمام حدیں پار کردیں ۔ ریلی مین روڈ سے ہوتی ہوئی اڈا ٹم ٹم پر اختتام پذیر ہوئی ۔