فلسطینیوں کو کو اسرائیلی مظالم سے بچانے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں ،صاحبزادہ ابرار احمد بگوی

فلسطینیوں کو کو اسرائیلی مظالم سے  بچانے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے  جائیں ،صاحبزادہ ابرار احمد بگوی

بھیرہ(نامہ نگار)مرکزی جامع مسجد بگویہ بھیرہ میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مجلس حزب الانصار کے امیر صاحبزادہ ابرار احمد بگوی نے کہا ہے کہ۔۔۔

 غزہ کے مظلوم مسلمانوں کو اسرائیلی مظالم سے بچانے کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں مسلم حکمران مفادات اور مصلحت پسندی کا شکار اور خاموش تماشائی ہیں ظالم صہیونیوں کے خلاف کوئی قدم اٹھانے یا آواز احتجاج بلند کرنے کی بجائے وہ اپنی کرسی بچانے کیلئے باطل قوتوں کے سامنے شرمناک حد تک جھک گئے ہیں خطیب شاہی مسجد صاحبزادہ ابرار احمد بگوی نے کہا کہ امت مسلمہ جب تک جہاد کیلئے میدان میں نہیں نکلتی یہ مسئلہ حل نہیں ہو گا ہمیں اپنے عمل سے ثابت کرنا ہو گا کہ عالم اسلام فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے اور ہر محاذ پر ان کا ساتھ دے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں