یونیورسٹی آف سرگودھا کے شعبہ ریاضی کے زیر اہتمام کانفرنس
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) یونیورسٹی آف سرگودھا کے شعبہ ریاضی کے زیر اہتمام ساتویں بین الاقوامی کانفرنس برائے پیور اینڈ اپلائیڈ میتھمیٹکس کا انعقاد کیا گیا۔۔۔
جس کے ذریعے جدید سائنسی و تکنیکی نظریات کے تبادلہ، بین الشعبہ جاتی تحقیق میں تعاون کے فروغ اور ریاضی کے شعبے میں ابھرتے ہوئے رجحانات کو سمجھنے کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کیا گیا، دو روزہ کانفرنس میں دنیا بھر سے نامور محققین، ماہرین تعلیم، اور پیشہ ور افراد نے شرکت کی جن میں ترکی، قطر، لبنان، جنوبی افریقہ، مراکش، چیک ریپبلک، سعودی عرب، رومانیہ، جنوبی کوریا، عراق، ایران اور ملائیشیا کے 21 ماہرین جبکہ پاکستان کے مختلف اعلیٰ تعلیمی اداروں سے 23 قومی مقررین شامل تھے ۔