سینئر مینجمنٹ کورس کے افسروں کا یونیورسٹی آف سرگودھا کا دورہ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن اسلام آباد کے 37ویں سینئر مینجمنٹ کورس کے افسروں نے مس فوزیہ آفتاب کی قیادت میں یونیورسٹی آف سرگودھا کا مطالعاتی دورہ کیا۔
اس دورے کا مقصد جامعہ میں جاری تعلیمی، تحقیقی اور ترقیاتی سرگرمیوں کا جائزہ لینا تھا۔وفد کے ارکان کی آمد پر یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا۔ پروفیسر ڈاکٹر مسعود سرور اعوان نے مہمانوں کو بریفنگ دی ،فوزیہ آفتاب نے یونیورسٹی کی تعلیمی و انتظامی کارکردگی کو سرا ہا اور کہا کہ یہ جان کر اطمینان ہوا کہ طلبہ کا نظم و ضبط، علمی ماحول اور تدریسی معیار نہایت متاثرکن ہے ۔