ڈپٹی کمشنر نے بچوں کو قطرے پلاکر پولیو مہم کا افتتاح کر دیا

ڈپٹی کمشنر نے بچوں کو قطرے پلاکر پولیو مہم کا افتتاح کر دیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم نے جمعہ کے روز گورنمنٹ ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال میں بچوں کو قطرے پلا کر پانچ روز پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح کردیا گیا۔

ضلع بھر میں انسداد پولیو مہم 21 سے 25 اپریل جاری رہے گی۔ پولیو مہم کے دوران 7 لاکھ نو ہزار 266 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے ۔ مہم کا سو فیصد ہدف مکمل کرنے کے لیے 3 ہزار 331 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، 612 ایریا انچارج 169 یونین کونسلز میں کام کریں گے ۔ پولیو مہم کے لیے 3 ہزار 336 موبائل، 206 فکسڈ اور 89 ٹرانزٹ ٹیم میں فیلڈ میں کام کریں گی۔ ڈپٹی کمشنر نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے ضرور پلائیں اور پولیو کے خاتمے کے لئے قومی مہم کو کامیاب بنانے میں کردار ادا کریں۔ ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے رحمت للعالمین بلاک کا ری ویمپنگ کے بعد کا جائزہ اور مختلف شعبہ جات کا معائینہ کرکے طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر سی او ہیلتھ ڈاکٹر سارہ صفدر، میڈیکل سپر نٹنڈنٹ ڈاکٹر مشتاق بشیر عاکف ، ایڈیشنل ایم ایس ڈاکٹر نیئر عباس خان بلوچ ،ڈاکٹر کاشفی بھلی اور پروگرام ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر عائشہ واجد بھی موجود تھیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں