کامران شکور کی قیادت میں وفد کا یونیورسٹی آف سرگودھا میں قائم پرائم منسٹر یوتھ ڈویلپمنٹ سنٹر کا دورہ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے وفد نے کامران شکور کی قیادت میں یونیورسٹی آف سرگودھا میں قائم پرائم منسٹر یوتھ ڈویلپمنٹ سنٹر کا خصوصی دورہ کیا۔
دورے کا مقصد سنٹر کی کارکردگی، طالب علموں کا اعتماد، ان کو حاصل ہونے والی معلومات ور ان کی کونسلنگ کے بارے میں کی جانے والی کاوشوں کو دیکھنا تھا۔ یونیورسٹی آمد پر ڈائریکٹر اکڈیمکس ڈاکٹر عظمیٰ شہزادی، منیجر سہولت مرکز ڈاکٹر بلال احمد، شعبہ ایگرانومی کے پروفیسرڈاکٹر عبدالرحمن،کئیرئیر ڈویلپمنٹ آفیسر معصومہ زہرا اور اسسٹنٹ زاہد محمود نے وفد کا استقبال کیا۔ اس موقع پر منیجر سہولت مرکز ڈاکٹر بلال احمد نے وفد کو بتایا کہ یونیورسٹی آف سرگودھا وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ کے وژن کے مطابق طالب علموں کو ہمہ وقت سہولیات فراہم کررہی ہے ۔