51 جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی تقریب ، پنجاب حکومت کیطرف سے، جہیز ایک لاکھ روپے کی سلامی پیش

 51 جوڑوں کی اجتماعی  شادیوں کی تقریب ، پنجاب حکومت کیطرف سے، جہیز ایک لاکھ روپے کی سلامی پیش

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے دھی رانی پروگرام کے تحت ضلع سرگودہا کے مستحق 51 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب کا انعقاد مقامی میرج ہال میں کیا گیا۔

مہمان خصوصی صوبائی پارلیمانی سیکریٹری برائے لائیو سٹاک سردار عاصم شیر میکن تھے ۔ تقریب میں کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان، آمنہ منیر ، محمد وسیم، ملک شعیب اعوان ، شاہنواز رانجھا، عبد الرزاق ڈھلوں ، سلطان علی رانجھا اور میاں سبحان سمیت افسر اور شہری کثیر تعداد میں موجود تھے ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے ہر جوڑے کو ضروریات زندگی کی اشیاء پر مبنی جہیزاور اے ٹی ایم کے ذریعے ایک لاکھ روپے تک کی سلامی دی گئی۔ سردار عاصم شیر میکن نے خطاب اور میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں بے شمار حکومتیں آئیں،ریاست مدینہ کا نام استعمال کیا گیا لیکن اگر کسی نے ریاست مدینہ کی حقیقی بنیاد دیکھنی ہے تو وہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے دھی رانی پروگرام کو دیکھیں۔وزیر اعلی ٰ نے دھی رانی پروگرام کے ذریعے حقیقی شفیق ماں،بہن اور بیٹی کا حق ادا کردیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں