گرمی میں اضافہ ، پانی کی شدید قلت ، شہری پریشان

 گرمی میں اضافہ ، پانی کی شدید قلت ، شہری پریشان

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)گرمی بڑھنے کے باعث اندرون شہر بلاکوں اور گنجان آبادیوں کے لاکھوں مکین قلت کے باعث پینے کے پانی کی بوند بوند کو ترس کر رہ گئے۔۔۔

ذرائع کے مطابق میونسپل کی طرف سے اندرون شہر اور قرب و جوار کی آبادیوں کو پینے کا جو پانی فراہم کیا جا رہا ہے وہ ناصرف مضر صحت ہے بلکہ تجزیہ لیبارٹری رپورٹ کے مطابق یہ پانی انسانی جانوں کیلئے انتہائی نقصان دہ ہے ’ ضلعی ارباب اختیار کی عدم دلچسپی کے باعث کروڑوں روپے کی لاگت سے واٹر سپلائی سکیموں اور پینے کے پانی کے جاری دیگر منصوبے اور اسی طرح سیوریج نظام کی بحالی کیلئے خطیر فنڈز خرچ کرنے کے باوجود لوگ استفادہ حاصل نہیں کر پا رہے ، بالخصوص گنجان آبادیوں میں پانی کے پائپ بوسیدہ ہوکر گٹروں کے پائپ سے مکس ہوچکے ہیں جس کی وجہ سے بدبو دار گندہ پانی آرہا ہے ،شہریوں کا کہنا ہے کہ پانی کے استعمال میں اضافہ کے پیش نظر ارباب اختیار نے قبل ا ز وقت اقدامات کی ہدایت کی تھی اس پر بھی عملدرآ مد نہیں ہو سکا،حکومت سے فوری طور پر نوٹس لینے مطالبہ ہے کہ شہریوں کو ترجیح بنیادوں پر بلاکوں اور آبادیوں میں پینے کا صاف پانی فراہم کیا جائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں