جرائم پیشہ افراد کے خلاف کار روائی ، 2 اشتہاری گرفتار

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمد صہیب اشرف کی ہدایت پرجرائم پیشہ افراد کے خلاف کار روائی کرتے ہوئے۔۔۔
ایس ایچ او تھانہ جھال چکیاں پولیس ودیگر ملازمان پر مشتمل خصوصی ٹیم کے ہمراہ ریڈ کرکے کیٹگری A کے 2اشتہاری مجر موں کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔گرفتار اشتہاری مجر موں میں مجیب اور عرفان نامی مجرمان شامل ہیں۔پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے مجر موں کو گرفتارکر لیا ہے ، مزید تفتیش جاری ہے ۔