ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ

 ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ

میانوالی (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میانوالی کا دورہ۔ ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال ایمر جنسی، آئی سی یو، سی سی یو، فارمیسی سمیت جملہ شعبہ جا ت کا معائنہ کیا، مریضوں کی عیادت کی۔۔۔

صفائی ستھرائی کے نظام اور طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ انھوں نے ہسپتال فارمیسی کی بھی انسپکشن کی اور ادویات کے ریکارڈ کا معائنہ کیا۔ انھوں نے ہسپتال میں مو جود مریضوں سے سرکاری ادویات اور فراہم کر دہ طبی سہولیات سے متعلق بھی دریافت کیا جس پر مریضوں نے اطمنان کا اظہار کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کی اولڈ بلڈنگ کا بھی دورہ کیا اور مختلف وارڈز میں تزئن و آرائش کے مکمل ہو نیوالے کا موں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر امیر احمد خان نے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دیتے ہو ئے بتایا کہ جن وارڈز کی تعمیر و مر مت کاکا م مکمل ہو چکا ہے وہاں پر تما م طبی سہولیات فراہم کر کے مریضوں کو ان وارڈز میں منتقل کر دیاگیا ہے ۔ڈپٹی کمشنر نے محکمہ بلڈنگز کے افسران اور ٹھیکیدار کو ہسپتال کے تعمیرو مرمت کے دیگر کاموں کو بھی جلد ازجلد مکمل کر نے اور تعمیر اتی کا موں میں معیاری میٹریل کے استعمال کی ہدایت کی۔ڈپٹی کمشنر نے ایم ایس کو ہدایت کی کہ وزیرا علیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق ہسپتال میں آنیوالے ہر مریض کو سرکاری ادویات اور دیگر تما م طبی سہولیات فراہم کی جا ئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں