سلمان قیو م شیخ کو اسسٹنٹ کمشنر میانوالی تعینات کر دیا گیا

میانوالی (نامہ نگار)حکومت پنجاب نے سلمان قیو م شیخ کو اسسٹنٹ کمشنر میانوالی تعینات کر دیا۔
سلمان قیوم شیخ نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کا م شروع کر دیا ہے ۔قبل ازیں و ہ بطور اسسٹنٹ کمشنر نارووال خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔ ان کے پیش رو مراد حسین نیکو کارہ کا تبادلہ وزیر آباد کر دیا گیا ہے ۔ سلما ن قیو م شیخ کا شمار انتہا ئی محنتی اور ایما ندار آفیسر میں ہو تا ہے ۔