میانوالی میں بھی پولیو مہم کا افتتاح ، 1404 ٹیمیں تشکیل

 میانوالی میں بھی پولیو مہم کا افتتاح ، 1404 ٹیمیں تشکیل

میانوالی (نامہ نگار)ملک بھر کی طرح ضلع میانوالی میں بھی پولیو مہم کا افتتاح کر دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے دو بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی حفاظتی ویکسین کے قطرے پلوا کر پانچ روزہ قومی پولیو مہم کا افتتاح کیا۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے زیرِ اہتمام پولیو کی افتتاحی تقریب ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد رفیق خان، ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر امیر احمد خان کے علاوہ محکمہ صحت کے دیگر افسر بھی موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر نے فیتہ کاٹ کر پانچ روزہ پولیو مہم کا باضابط افتتاح کیا اور بچوں کو پولیو ویکسین کے حفاظتی قطرے پلوائے ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس پولیو مہم کے دوران 3 لاکھ 25 ہزار 831 پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی حفاظتی ویکسین کے قطرے پلوائے جائیں گے جس کیلئے 1404 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ملک سے پولیو کے خاتمہ کیلئے تمام کیمونٹی کو چاہیے کہ وہ پولیوٹیموں سے تعاؤن کریں۔ انھوں نے والدین سے ایپل کی کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو ویکسین کے دو قطرے ضرور پلوائیں۔انھوں نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی کہ لوگوں کو پولیو مہم سے متعلق زیادہ سے زیادہ آگاہی فراہمی کی جائے ۔اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد رفیق خان نے بھی بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی حفاظتی ویکسئین کے قطرے پلوائے ۔ انھو نے بتایا کہ پولیو مائیکرو پلان کے تحت پولیو ٹیموں نے کام شروع کردیا ہے اور پولیو مہم کے دوران مطلوبہ اہداف کو یقینی بنا یا جائے 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں