کمشنر سرگودہا کا اربن فاریسٹ افتخار ٹائون کا دورہ ، شجر کاری کا جائزہ

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا)کمشنر سرگودہا جہانزیب اعوان نے اربن فاریسٹ افتخار ٹا ئون کا دورہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے شجرکاری،ماحول دوست اقدامات اور پودوں کی دیکھ بھال کے حوالے سے کئے گئے اقدامات کا بخور جائزہ لیا۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر فروہ عامر،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) عبدالستار خان،اسسٹنٹ کمشنر چوہدری ضیا اﷲ،فاریسٹ آفیسر محمد خلیل اور ڈی ڈی ڈویلپمنٹ سہیل سکندر بھی ان کے ہمراہ موجو دتھے ۔ڈی ایف او نے کمشنر کو اربن فاریسٹ میں لگائے گئے پودوں اور ان کی اقسام کے متعلق تفصیلی طور پر بریف کیا۔ڈی ایف او نے محکمہ جنگلات کو درپیش مسائل پر بھی روشنی ڈالی،خاص طور پر نہری پانی کی کمی جو پودوں کی نشوونما اور دیکھ بھال میں رکاوٹ ہے ۔کمشنر اور ڈپٹی کمشنر نے محکمہ کی مجموعی کارکر دگی کو سراہا اور مسائل کے جلد حل کی یقین دہانی کرائی۔علاوہ ازیں کمشنر سرگودہا جہانزیب اعوان نے ہدایت کی کہ پودوں کی دیکھ بھال کا خاص خیال رکھا جائے تاکہ ماحولیاتی آلودگی پر قابو پایا جاسکے ۔اس موقع پر کمشنر سرگودہا جہانزیب اعوان اور ڈپٹی کمشنر فروہ عامر نے پودا لگا کر دعا بھی کی۔