صفائی کے نظام کی بہتری کیلئے جدید مشینری کے استعمال کی ہدایت
جوہرآباد(نمائندہ دُنیا)کمشنر سرگودہا جہانزیب اعوان کی زیر صدارت وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت سالٹ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی کار کردگی کا جائزہ لینے کیلئے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں ڈپٹی کمشنر فروہ عامر،ایم پی ا ے ملک آصف بھا،ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے افسروں اور دیگر ذمہ داروں نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی موجودہ کارکردگی، صفائی کے نظام میں بہتری، شہری شکایات کا ازالہ اور عملے کی کارکردگی پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ایم پی اے آصف بھا نے صدر اجلاس کو ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی کار کر دگی کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ کمشنر سرگودھا نے ہدایت کی کہ صفائی کے نظام کو مزید بہتر بنانے کے لیے جدید مشینری کا استعمال یقینی بنایا جائے اور عوامی شکایات کے فوری حل کیا جائے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ویسٹ مینجمنٹ کا مثر نظام نہ صرف عوامی صحت کے لیے ضروری ہے بلکہ شہر کی خوبصورتی اور ماحولیات کے تحفظ کے لیے بھی اہم ہے ۔ اجلاس کے اختتام پر کمشنر نے متعلقہ افسران کو صفائی کے عمل میں شفافیت اور کارکردگی میں بہتری کے لیے عملی اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔